ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / نرملا سیتارامن ' آسکرفرنانڈیز ' جئے رام رمیش کے پرچہ نامزدگی درست پائے گئے 

نرملا سیتارامن ' آسکرفرنانڈیز ' جئے رام رمیش کے پرچہ نامزدگی درست پائے گئے 

Wed, 01 Jun 2016 20:36:40  SO Admin   یو این آئی

بنگلور یکم جون (یو این آئی ) مرکزی وزیر کامرس نرملا سیتارامن (بی جے پی ) ' سابق مرکزی وزراء آسکر فرنانڈیز ' جئے رام رمیش ' کے سی رامامورتی (تمام کانگریس ) ' بی اے فاروق (جے ڈی ایس) کے پرچہ نامزدگیاں درست پائی گئیں۔راجیہ سبھا کے انتخابات 11جون کو ہونے والے ہیں۔ کے اے موہن (آزاد ) کا پرچہ نامزدگی مسترد کردیا گیا کیوں کہ ان کے نام کی تجویز پیش کرنے والا کوئی بھی نہیں تھا۔کانگریس کو 225رکنی اسمبلی میں 123 کی تعداد حاصل ہے جو آسانی سے دو نشستوں آسکر فرنانڈیز اور جئے رام رمیش کے لئے کامیاب ہوسکتی ہے تاہم تیسرے امیدوار رامامورتی کی کامیابی کے لئے پارٹی کو مزید 13ووٹوں کی ضرورت ہے ۔ان کے قریبی حریف جے ڈی ایس امیدوار فاروق کو مزید 55ووٹ کی ضرورت ہے ۔ اگرچہ کہ بی جے پی کو نرملا سیتارامن کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے ایک اور ووٹ کی ضرورت ہے لیکن یہ اس کے لئے تشویش کی بات نہیں ہے کیوں کہ آزاد ارکان اسمبلی کی حمایت سے ان کی کامیابی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے ۔


Share: